مغرب کے جرائم کی فلسطینی کیوں تلافی کریں: وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے خلاف مغرب کے مظالم کی تلافی فلسطینی کیوں کریں؟
جواد ظریف نے کہا کہ فلسطینی، ریفرینڈم کے ذریعے اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات پیش کرنے والوں کو برا نہیں کہا جا سکتا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ امریکا اور مغرب، جمہوریت سے خوف زدہ کیوں ہیں؟
انہوں نے کہا ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ فلسطینی، مغرب کی کالی کرتوتوں کی تلافی کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ میں گیس چیمپرز میں یہودیوں کے قتل عام کی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی کیوں اس کی تلافی کریں۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اس سے پہلے عالمی یوم قدس کی مناسبت پر اپنے پیغام کہہ چکے ہیں کہ ناجائز صیہونی حکومت، فلسطینیوں کی سرکوبی کر رہی ہے۔