May ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کا بیان، بیت المقدس کی آزادی کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کی علامتیں ظاہر ہونے لگی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلا اسلامی آئی آر جی سی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں فلسطین کی مزاحمت کی قدردانی کی گئی اور مزاحمت کی راہ کے شہداء خاص طور پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی سازشوں سے گزشتہ 72 برسوں سے فلسطین کی سرزمین پر غاصب صیہونی حکومت قابض ہے۔

سپاہ پاسداران کے بیان میں آیا ہے کہ مسئلہ فلسطین آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہ مسئلہ علاقائی اور قومی سطح پر بھی سر فہرست ہے۔

بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران شروع سے ہی فلسطینیوں کی امنگوں کا احترام کرتا رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے اور ان کے صیہونی مظالم سے نجات دلانے کے لئے 20 سال سے زیادہ عرصے تک جہاد کیا۔

ٹیگس