May ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں سوئیٹزرلینڈ مزید فعال ہو: ایران

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سوئیٹزرلینڈ کی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران توقع رکھتا ہے کہ سوئیٹزرلینڈ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں اور غیر انسانی اقدامات کے مقابلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔

صدر مملکت نے سوئیٹزرلینڈ کی صدر سیمونیتا سوما روگا سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مالی سسٹم کے قیام میں ان کے ملک کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت حالات میں یہ سسٹم موثر واقع ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے بین الاقوامی معاہدے کی حیثیت سے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور اس سمجھوتے کو مستحکم بنانے کی کوشش کرے۔

ایران کے صدر نے سوئیٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے ایران کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

ٹیلیفون پر ہونے والی اس گفتگو میں سوئیٹزرلینڈ کی صدر نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر زور دیا اور کہا کہ ان کا ملک مالی سسٹم مزید فعال بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئیٹزرلینڈ یورپی فریقوں کو ایٹمی معاہدے کا تحفظ اور اس سلسلے میں اپنے معاہدوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائے گا۔

ٹیگس