کورونا کے باوجود پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا: صدر روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ صنعتی، زرعی اور رفاہی پیداوری شعبوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں دس سے بارہ فیصد تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں ایران میں مختلف شعبوں کی پیداوار میں اضافے اور برآمدات میں بہتری کی خبر دی ہے۔
صدر روحانی نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود ایران اس خطرے کو بھی مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر کورونا کے پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران ایران کے چاروں سمت دروازے کھلے ہیں اور ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر ایران نے ملک کے تمام شعبوں میں کورونا کے مقابلے میں پوری توانائی بروئے کار لائے جانے زور دیا۔ ساتھ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری بیمہ سمیت گذشتہ تین ماہ کے دوران کورورنا وائرس کی بنا پر مسائل سے دوچار ہونے والوں کے لئے ماہانہ امدادی رقم فراہم کئے جانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے حفظان صحت کے اصول و ضوابط کی پابندی کق بھی ضروری قرار دیا اور کہا کہ استقامت اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔