Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • تہران میں افغان سفیر وزارت خارجہ میں طلب

افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ماضی میں سرگرم عمل رہنے والے بعض گروہوں کی سرگرمیوں سے متعلق وضاحت کے لئے تہران میں کابل کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔

تہران میں افغانستان کے سفیر عبد الغفور لیوال کو وزارت خارجہ طلب کر کے افغانستان میں ایران مخالف گروہوں کی سرگرمیوں خاص طور سے پچھلے دنوں افغانستان میں ایران کے سفارت خانے اور نمائندہ دفاتر پر حملے کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

اس موقع پر مغربی ایشیا کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری سید رسول موسوی نے افغانستان میں ایران مخالف گروہوں کی سرگرمیوں اور اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بعض افغان شہریوں کی حالیہ اموات کے بہانے افغانستان میں ایران مخالف گروہوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اسی طرح بعض توہین آمیز اقدامات منجملہ ایران کے سفارت خانے اور نمائندہ دفاتر پر حملہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس