Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے کو دھمکیاں دے رہا ہے: حسن روحانی

ایران کے صدر نے تہران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کو جوہری معاہدے کے نتائج میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج بروز اتوار کابینہ کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے پر دباو بڑھانے سے متعلق امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کو معلوم ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر ایران کا رد عمل کیا ہو گا۔

  صدرحسن روحانی  نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکی سازشوں اور منصوبہ بندیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

صدر مملکت نے امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے ایرانی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو امریکی دباؤ اور سازشوں میں نہیں آنا چاہئیے اور اپنی ذمہ داریوں  پر عمل کرنا چاہئیے۔

ٹیگس