Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • انسداد منشیات مہم میں مؤثر کردار پر ایران کی قدردانی

اقوام متحدہ نے منشیات کے خلاف مہم میں ایران کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات کے نمائندے الکساندر فڈولف نے کل ایرانی اینٹی نارکوٹکس پولیس کے چیف مجید کریمی سے  ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ سے وابستہ بین الاقوامی تنظیمیں منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کی کاوشوں کی قدردانی کرتی ہیں۔

اس ملاقات میں فریقین نے منشیات سے مقابلہ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت کی۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر کریمی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر جنگ میں اپنے بین الاقوامی فرائض کی انجام دہی میں مغربی ممالک کی لاپرواہی اور نا اہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون اور وسیع کوششوں کے باوجود یورپی ممالک انسداد منشیات کے خطرے  کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پرعمل نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھئے: انسداد منشیات مہم میں مغربی ممالک کی بہانے بازیاں، مگر ایران بدستور سرگرم عمل

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اس راہ میں اس نے 16 ہزار سے زائد شہید اور زخمی دیئے ہیں۔

ٹیگس