Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • ایرانی کمانڈر کا بیان، امریکی بیوقوفی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور فوجی اور دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیر جنرل حسین دہقان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا دندان شکن جواب دیا جائے۔

انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ خیلج فارس کے آبی علاقوں میں ایران کے خلاف امریکا کے کسی بھی طرح کے فوجی اقدامات کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔  
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم ہیں نہ کہ صدر۔ 
انہون نے ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کسی بھی صورت میں ٹرمپ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور فوجی اور دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ ایران، اپنے میزائل پروگرام اور اپنی علاقائی پالیسیوں کی بارے میں بھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
 بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے یمن کے سیاسی حالات کے بارے میں کہا کہ یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے اور اس ملک میں جو افراتفری کا ماحول ہے وہ سب سعودی عرب کے جنگ پسندانہ اقدامات کے نتائج ہیں ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ریاض کو جنگ یمن میں اپنی شکست کا اعتراف کر لینا چاہئے اور نئی پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔ 
بریگیڈیر جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب، اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کر لے تو ایران بغیر شرط کے سعودی عرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔  

ٹیگس