Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج نے کردستان علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں۔

عراق کی سرحد سے ملے کردستان علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے فوجی مشقیں کی۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد، علاقے کی سیکورٹی پر نظر رکھنا اور دشمنوں اور دہشت گردوں کو پیغام دینا تھا کہ ایران کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی بھی جرات نہ کرنا۔ 

انہیں فوجی مشقوں کے بارے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے سینئر کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ پوری طاقت کے ساتھ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کا سلسلہ بدستوری جاری رہے گا اور دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ہر طرح کی کاروائی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں کے دوران، سیکورٹی اور دفاعی لحاظ سے موجود کمیوں کی تلافی کی جائے گی تاکہ جنگ کے میدان میں کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے کردستان علاقے میں حالیہ فوجی مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشقیں، شمالی عراق سے ملی سرحدوں پر منعقد ہو رہی ہیں اور ممکن ہے کہ کچھ دہشت گرد اس علاقے کی جغرافائی حالت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں دراندازی کر لیں۔

ٹیگس