Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • کراچی کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت، علاقائي تعاون اس طرح کے حملوں کی روک تھام کی واحد راہ: ایران

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر نے کراچی میں پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے منگل کے روز ایک بیان میں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج سے بنیادی طور پر نمٹنے کے لئے واحد حل دنیا کے تمام ممالک اور خاص طور سے علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون اور اس کا فروغ  ہے۔

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اپنی فرضی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے گناہ افراد کا خون بہایا۔

واضح رہے کہ پیرکی صبح کراچی میں ایکسچینج مارکٹ پر ہونے والے اس حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار دہشت گرد، اسٹاک ایکسچینج کے چار محافظ، ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری شامل ہے۔ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

ٹیگس