Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran

2 جولائی 1988کو خلیج فارس میں امریکہ نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک جرم انجام دیا۔

 32 سال قبل 2 جولائی 1988 کو خلیج فارس میں تعینات امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ونسنس نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس سے دبئی کے لیے پرواز کرنے والے مسافر طیارے کو میزائلوں کا نشانہ بنا کر اپنے گھناونے جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور وحشی جرم کا اضافہ کیا تھا۔

2 جولائی 1988کو ایران کے مسافر طیارے نے بندر عباس سے دبئی کے لیے اڑان بھری تھی مگر خلیج فارس پر پرواز کے دوران امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ونسنس سے داغے جانے والے دو میزائیلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔امریکہ کے اس وحشیانہ حملے میں طیارے میں سوار تمام 290 مسافر اور عملے کے افراد شہید ہوگئے تھے۔ جن میں 66 بچے اور 53 خواتین اور 46 غیر ملکی شہری شامل تھے۔

ٹیگس