ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ پارلیمانوں کی ترجیح ہونا چاہیے، اسپیکر قالی باف
ایران کے اسپیکر نے ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر باقر قالی باف کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کے بعد کے دور میں دنیا بھر کی پارلیمانوں کو ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ انہوں نے قانون سازی میں پارلمینٹ کے مرکزی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی پارلیمانوں کو رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اقتصادی پارلیمانی سفارت کاری انجام دینا چاہیے۔
ایران کے اسپیکر نے کورونا کے پھیلاؤ کے دوران امریکہ کی غیر انسانی پابندیوں کی مذمت کیے جانے کو بھی ضروری قرار دیا۔ ڈاکٹر باقر قالی باف نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فسلطین کے مظلوم عوام کی بھرپور حمایت اور اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات اور عزائم کی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تمام عالمی اداروں اور خاص طور سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے اپیل کرتا ہے وہ سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیا پارلیمانی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس ترکی کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں رکن ملکوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Group1 Invite link
https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
Group2 Invite link