Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات نے دنیا کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے: جوادظریف

محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے قانون اور سفارتکاری کی تذلیل نے دنیا میں امریکہ کی بدنامی کے علاوہ واشنگٹن اور دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس معاہدے کو حالیہ دہائی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے غیرقانونی رویے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ ہے جسے بڑی کامیاب سفارتکاری سمجھا جاتا ہے اور اس بات کی یاد دہانی کر رہا ہے کہ امریکی غیر قانونی رویہ بین الاقوامی اصولوں کو جانچنے کا معیار نہیں ہونا چاہئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

 

ٹیگس