Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • غیر ذمہ دارانہ رویے کیخلاف سنجیدہ اقدام کیا جائیگا : ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف سنجیدہ قدم اٹھائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان طویل مذاکرات کے نتیجے میں وجود میں آیا، یہ ایک متوازن معاہدہ تھا اور سکیورٹی کونسل نے بھی قرارداد 2231 کے ذریعہ اس معاہدے کی توثیق اور حمایت کی، لیکن امریکہ نے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے نکل کر عالمی برادری کے اس منطقی اقدام کو خطرے میں ڈال دیا ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے اور پابندیاں اٹھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تاہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ایران نے اب تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے اور عالمی ایٹمی ادارے کی متعدد رپورٹیں ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرتی ہیں۔

اس بیان میں سلامتی کونسل، بورڈ آف گورنرز میں نیک نیتی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی حکومتوں کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہو‏ئے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ان کوششوں کے تسلسل سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے مواقع فراہم  ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ  5+1  یعنی فرانس، برطانیہ، امریکہ، چین، روس اور جرمنی کے درمیان 14 جولائی 2015 کو ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت ایران کو محدود پیمانے پر پُر امن جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی اورجوہری پروگرام کو آگے نہ بڑھانے کے بدلے میں ایران کو مراعات دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اس معاہدے کی تصدیق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے قرارداد نمبر 2231 کے ذریعے کی تھی لیکن امریکہ اس معاہدے سے نکل گیا جبکہ دیگر ممالک نے بھی ایران کو کوئی اقتصادی فائدہ نہیں پہنچایا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس