Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۵ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے آج بروز جمعرات افغانستان کے دورے کے موقع پر ایران اور افغانستان کے تعلقات  کے تناظرمین "مواقع اور چیلنجز" کے عنوان کے تحت منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اور افغانستان کے مابین اسٹریٹجک دستاویز پر دستخط صرف دو دستاویزات پر دستخط نہیں ہیں بلکہ یہ انتہائی اہم اقدام ہے کیونکہ افغانستان ایک خاص صورتحال میں ہے اور امن عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور اس صورتحال میں باہمی تعاون کے دستاویز پر دستخط کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور افغان حکومت کی قیادت میں امن عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے جامع مشترکہ تعاون کے معاہدے میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں بشمول دفاعی، سیکیورٹی، معاشی، ثقافتی اور پناہ گزینوں کے امور میں تعاون پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس جامع تعاون معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت ہے اور اس معاہدے کے فریم ورک کے تحت پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں؛ پہلی کمیٹی واٹر کمیٹی ہے جو تیار کی گئی ہے اور دفاعی سلامتی کمیٹی اور اقتصادی کمیٹی ابھی زیر غور ہے۔

سید عباس عراقچي نے کہا کہ افغانستان کی ترقی اور پیشرفت در حقیقت ایران کی ترقی اور پیشرفت ہے اور پیشرفت امن و صلح کے سائے میں حاصل ہوتی ہے لہذا افغانستان کی پیشرفت کے لئے افغانستان میں امن کا قیام اہمیت کا حامل ہے دنیا کو آج امن کی ضرورت ہےلہذاکسی ایک ملک میں بدامنی دیگر ممالک میں امن و استحکام کا سبب نہیں بن سکتی۔ لہذا امن کے قیام کے سلسلے میں باہمی اتحاد اورکوشش ضروری ہے اور کسی بھی ملک کو کسی بھی صورت میں ایک دوسرے پر جارحیت نہیں کرنی چاہئیے اور وہ اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہئیے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس