پر خلوص اور متوازن تعلقات ایران کی بنیادی پالیسی ہے: ترجمان وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی پڑوسی ممالک خاص طور سے علاقے کے ممالک کے ساتھ پرخلوص اور متوازن تعلقات برقرار رکھنا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ماننا یہ ہے کہ علاقے کی قومیں اور حکومتیں ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ قریبی اور پرخلوص تعلقات استوار رکھیں اور یہ پڑوسیوں سمیت پورے علاقے کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات میں فروغ، علاقے کے عوام اور حکومتوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے اور ایک دوسرے کے درمیان کدورت پیدا کرنے کے لئے دشمنوں بالخصوص امریکہ واسرائیل کی سازشیں ناکام ہونے کا باعث بنے گا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links