افغانستان کے لئے گندم کا حامل چھٹا ہندوستانی بحری جہاز چابہار میں لنگرانداز
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
افغان عوام کے لئے گندم کی شکل میں امداد لے کر ہندوستان کا چھٹا بحری جہاز جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ڈائریکٹر جنرل بہروز آقائی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ افغان عوام کے لئے گندم لے کر ہندوستان کا چھٹا بحری جہاز جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔
گندم تین سو پچپن کنٹینروں میں خالی کر لیا گیا۔
بہروز آقائی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل افغان عوام کے لئے گندم کتے حامل ہندوستان کے پانچ بحری جہاز چابہار بندر گاہ پر لنگرانداز ہو چکے ہیں جسے میلک سرحد کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا چکا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link