Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ایران

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کیخلاف ورزی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے آج پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کی منظوری کی پانچویں سالگرہ ہے اور امریکہ گزشتہ دوسالوں سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا اور اس معاہدے کے ایک ممبر کی حیثیت سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے تمام حقوق کھو چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 13 سالوں کے دوران مذاکرات کے بعد 14 جون 2015ء کو یہ معاہدہ طے پایا تھا اور اس کے ایک ہفتے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرداد نمبر 2231 کی منظوری سے اس کی تصدیق و تائید ہو گئی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر 8 مئی 2018ء کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس معاہدے کو گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے غیرقانونی رویے پر تنقید کی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس