Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  •  یورنییم کی افزودگی کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری

ایران کی فردو ایٹمی تنصیبات میں یورنییم کی افزودگی کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابو الفضل عمومی نے بتایا ہے کہ فُردو (Fordo) کی ایٹمی تنصیبات میں ایک ہزار چوالیس سینٹری فیوج مشینوں کی چین ساڑھے چار فیصد تک یورینیم کو افزودہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسداں  آئی آر چھے، آٹھ اور نو سمیت جدید ترین سینٹری فیوج مشینوں پر تحقیقی کام بھی انجام دے رہے ہیں۔

ابو الفضل عمومی نے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک گروپ نے حال ہی میں فُردو اور نطنز کی ایٹمی تنصیبات کا دوہ بھی کیا ہے۔ قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے نطنز کے حالیہ سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کا ایٹمی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور نطنز کی تمام تر ایٹمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی ایران میں واقع نطنز کی ایٹمی تنصیبات کے شیڈ میں دو جولائی کو آگ لگ گئی تھی، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس