Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران، خطرناک دہشت گرد گروہ گرفتار

ایرانی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ایک دہشت گرد ٹیم کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ایران کے صوبہ خوزستان کے اعلی پولیس عہدیدار حیدر عباس زادہ نے سنیچر کے روز اس آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے بدھ کی رات تین دہشت گردوں پر مبنی ایک دہشت گرد ٹیم نے ماہشہر میں ایک گھر پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے کے اندر ہی حملہ آوروں کی شناخت اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو افراد کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور 56 زندہ کارتوس برآمد ہوئی۔

خوزستان پولیس کے اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاملے کی شروعاتی تحقیقات میں ہی تینوں دہشت گردوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

انہوں نے فائرنگ کے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا اور کہا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئے یہ کاروائی کی گئی تھی۔

ایرانی پولیس کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ پولیس اہلکار، علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن، ایرانی عوام کے امن سے کھلواڑ کریں۔

ان تین دہشت گردوں پر پولیس چوکی اور رضاکار فورس کی چھاونی پر حملے کے بھی الزامات ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس