ایران نے افغانستان کے لئے بھیجی طبی امداد
اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے لئے طبی وسائل پر مبنی امدادی کھیپ روانہ بھیجی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اپنے دوست اور اہم پڑوسی ملک افغانستان کے لئے جو طبی امدادی کھیپ بھیجی گئی ہے اس کی مالیت 75 ہزار یورو ہے۔ بدھ کے روز یہ امدادی کھیپ کابل کے ائیرپورٹ پر پہنچی اور افغانستان کی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔
افغانستان کی وزارت صحت کے نائب وزیر وحید مجروح نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران سے آنے والی طبی امداد کے ملنے کی تصدیق کی اور انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے خبر رساں ایجنسی ارنا اسے گفتگو کرتے ہوئے صحت کے شعبے خاص طور پر کورونا وائرس سے مقابلے میں ایران سے تجربات کے لین دین کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ دو مہینے پہلے بھی ایران نے افغانستان کے لئے طبی امداد روانہ کی تھی۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link