عید الاضحیٰ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا قوم سے براہ راست خطاب
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی کل بروز جمعہ عید الاضحی کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کل بروز جمعہ عید الاضحی کے موقع پر براہ راست خطاب فرمائیں گے جسے ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 12 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12:30 بجے براہ راست ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کیا جائے گا۔
سحر اردو ٹی وی کے ناظرین اور اردو زبان قارئین اس خطاب کے براہ راست اردو ترجمے سے بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود لائیو آپشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کل بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عید الاضحی ہے.
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link