Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • لبنان کے غم رسیدہ عوام سے عالمی یکجہتی، انسانیت کے ضمیر کے بیدار ہونے کی علامت ہے: روحانی

صدر روحانی نے لبنان کے غم رسیدہ عوام سے عالمی یکجہتی کو انسانیت کے ضمیر کے بیدار ہونے اور انسانوں سے محبت کا جذبہ زندہ ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام کابینہ کی نشست میں ایک بار پھر بیروت میں رونما ہونے والے سانحے پر اس ملک کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس ملک کے غم رسیدہ عوام سے عالمی یکجہتی پر خوشی ظاہر کی ہے۔

دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ بیروت میں دھماکے کے واقعے کے بعد اب تک ایران کی جانب سے کل ملا کر پچانوے ٹن امدادی اشیاء لبنان بھیجی گئي ہیں جبکہ ساٹھ ٹن کی مزید چار کھیپیں بھیجی جا رہی ہیں۔ ایران کی جانب سے بیروت دھماکے کے متاثرین کے لیے بنائے گئے فیلڈ اسپتال کا سنیچر کے روز بیروت میں ا فتتاح ہوا۔

ٹیگس