امریکہ کو اسنیپ بیک میکانزم کے نفاذ کا اختیار حاصل نہیں: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ کو بیک اسنیپ میکنزم کے نفاذ کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مشرق وسطی میں امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان مسائل پر سلامتی کونسل اور ان کے رکن ممالک کی جانب سے سنجیدہ نوٹس لئے جانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اکثر رکن ممالک کے قانونی دلائل اور اس کے چیئرمین کے بیانات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف سابقہ پابندیوں کو واپس لوٹانے اور اسنیپ بیک میکانزم کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے 2019 میں امریکہ کی جانب سے ایران کے پانیوں اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک نے اپنی مہم جوئی کو اس حد تک بڑھایا کہ امریکی صدر کے براہ راست حکم سے ایک دہشتگردانہ حملے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا گیا اور اس اقدام کی اکثر وکلاء نے مخالفت کی لیکن اس کے باوجود سلامتی کونسل نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی۔