Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کی مزید کامیابیاں؛ دو اہم نایاب سسٹم تیار

ایرانی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے عماد اور کاشف نننانوے نامی دو اہم ریڈار سسٹم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن کی بدھ کو فوجی کمانڈر بریگیڈیر علی رضا صباحی فرد کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔

عماد پروجیکٹ ایک ایسا ریڈار سسٹم ہے جو ورچوئل حالات میں بروقت طاقت و توانائی بڑھانے میں استعمال کے ساتھ فضائی جنگ میں بہت کارآمد واقع ہوتا ہے۔ یہ ایک نایاب سسٹم ہے جو صرف چند ملکوں تک ہی محدود ہے اور دفاعی شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے حامل چند ملکوں میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے۔

اینٹی ایئرکرافٹ کا پتہ لگانے کی توانائی کے حامل کاشف نننانوے سسٹم بھی ایک ایسا سسٹم ہے جو بارہ کلومیٹر کی دوری کی رینج کو کور کرنے کی بخوبی توانائی رکھتا ہے اور جس کے استعمال کے ذریعے چھوٹے سے چھوٹے ڈرون طیاروں تک کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

چھوٹے ڈرون طیارے خاص پیچیدگی کے حامل ہوتے ہیں جو آج کی دنیا میں بڑے مسائل پیدا کرتے ہیں اور اس قسم کے سسٹم کی پیداوار صرف چند ملکوں تک محدود ہے۔ یہ سسٹم تین طرف سے ٹیکٹک کے ساتھ فوری طور پر عمل کرنے اور چوبیس گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سسٹم کو خاص طور سے اپنے اہداف کی دوری کا صحیح پتہ لگانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس