Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • گرین کوریڈور قائم کرنے کے لیے روسی صدرکی تجویز اہم ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم فوجی شعبے میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو روس کے دورے پر ہیں روس کی سپوتنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون اچھا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ایرانی اسلحہ کی پابندی کے خاتمے کے بعد ایران اور روس کے مابین فوجی معاہدوں پر دستخط ہونے کے امکان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

محمد جواد ظریف نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنیادی اشیاء کی تجارت کے لئے "گرین کوریڈور" قائم کرنے  کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تجویز بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بدھ کو روسی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے ماسکو پہنچے۔

ٹیگس