ایران کے وزیر خارجہ کی آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ سے گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران سیز فائر اور مذاکرات کے آغاز کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر تیار ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی گفتگو میں ان سے صبر و تحمل سے کام لینے اور فوری طور پر جنگ بندی اور عالمی قوانین کے دائرے میں مذاکرات کرنے کی اپیل کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران سیز فائر اور مذاکرات کے آغاز کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر تیار ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
دوسری جانب ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باکو اور ایروان کے درمیان کشیدگی کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان خونریز جھڑپیں، 2 جنگی طیارے اور 14 ڈرون تباہ
واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز کے مابین اتوار کو ہونے والے تصادم میں دونوں جانب شہری اور فوجی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2016 کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ان بدترین جھڑپوں سے خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک ایک متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔