Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • قرہ باغ کی تازہ ترین صورتحال پر ایران اور روس کی گفتگو

ایران اور روس کے وزراء خارجہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کی شب آذربائیجان، آرمینیا اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کے لیے آرمینیا نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ آرمینیا کا کہنا ہے کہ یورپ میں تنازعات کو حل کرنے والی تنظیم او ایس سی ای کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور ہم جنگ بندی پر رضامند بھی ہو سکتے ہیں۔

آرمینیا کی طرف سے مذاکرات کی میز پر آنے کے بعد آذربائیجان کے وزیر خارجہ حکمت حاجیو کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بس بہت ہو گیا آرمینیا مقبوضہ علاقے قرہ باغ سے اپنی فوج کو واپس بلا لے، جنگ ختم کرنے کے لیے اب گیند آرمینیا کی کورٹ میں ہے۔

 نیگورنو قرہ باغ کے علاقے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان گزشتہ اتوار سے جنگ شروع ہوئی جس میں اب تک دونوں طرف سے دسیوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین قرہ باغ کے مسئلے پر 1988 میں اختلافات سامنے آئے۔

ٹیگس