Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • سوڈان اور اسرائیل گٹھ جوڑ پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے عوض دہشتگردی کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کئے جانے کی امریکی پیشکش کو شرمناک قرار دیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سوڈان کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اعلامیہ اس سے زیادہ علامتی نہیں ہوسکتا تھا۔

انہوں نے سوڈانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ تم لوگ امریکا کو تاوان ادا کرنے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جارہے مظالم پر آنکھیں بند کرنے کے عوض اپنا نام امریکا کی بنائی دہشت گری کی فہرست سے نکلواؤ گے؟!

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ امریکا کی یہ فہرست بھی دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ کی ہی طرح جعلی ہے۔   

ٹیگس