Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • انسٹاگرام نے فرانسیسی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا صفحہ کھول دیا

سوشل میڈیا نیٹ ورک انسٹاگرام نے فرانسیسی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے اکاونٹ کو کھول دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شب سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی نوجوانوں کے نام ایک مختصر پیغام دیا تھا۔

اس پیغام میں آپ نے فرمایا تھا کہ فرانس کے نوجوان اپنے ملک کے صدر سے یہ سوال کریں کہ وہ پیغمبر خدا (ص) کی توہین کی حمایت کیوں کر رہے ہیں اور اسے آزادی اظہار رائے کیوں قرار دیتے ہیں جبکہ ہولو کاسٹ کے بارے میں شک کرنا فرانس میں جرم ہے اور اگر کوئی اس بارے میں کچھ لکھ دے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

فرانسیسی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا نیٹ ورک انسٹاگرام نے جمعے کے روز فرانسیسی زبان میں ان کے دفتر کا اکاونٹ بند کر دیا تھا۔

ٹیگس