Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • سویڈن اپنی آزادی اور خود مختاری کو امریکہ پر قربان نہ کرے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سویڈن کی وزیر خارجہ کےساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں سمیت ایران جوہری معاہدے اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےسویڈن کی وزیر خارجہ آنہ لیندہ کےساتھ  منگل کی رات ٹیلی فونک رابطے کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کےخلاف امریکہ کے غیر قانونی اور غیر منصفانہ پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے جوہری وعدوں پر عمل نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے سوئڈش وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ  اپنےملک کی آزادی اور خود مختاری کو امریکہ کی جابرانہ پالیسیوں پر قربان نہ کریں۔

محمد جواد ظریف نے اس سے پہلے اپنے روسی ہم منصب کےساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت، قرہ باغ مسئلے اور جوہری معاہدے پر گفتگو کی تھی۔

ٹیگس