شہید فخری کا انتقام پوری طاقت سے لیا جائے گا: جنرل قاآنی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے تاکید کی ہے کہ شہید فخری زادے کے قتل کا انتقام پوری طاقت سے لیا جائے گا۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی نے ایران کے مایہ ناز عظیم سائنسداں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام وزارت دفاع کو ارسال کیا۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ایک بار پھر عالمی استعمار اور صیہونیزم کے پروردہ دہشت گرد، ایجنٹنوں اور منافقین کی شکل میں آستین کا سانپ بن کر سامنے آئے اور انہوں نے ایران کی شہید پرور قوم کے جسم مبارک پر حملہ کیا اور ایک عظیم، مایہ ناز، فخر امت اور مجاہد سائنسداں کو امریکی گولیوں سے نشانہ بنایا۔
ان کے بیان میں آیا ہے کہ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے نے حقانیت کے ساتھ جو تسلط پسند نظام کی سائنسی انحصاری سے جنگ میں مکتب اسلام کے فخر تھے، اپنی شہادت سے انسانی حقوق، ڈیموکریسی اور آزادی کے جھوٹے حامیوں کو رسوا اور ذلیل کر دیا۔ انہوں نے دشمنوں کو یہ بتا دیا کہ جو چیز ان کے پلید اہداف کو پورا ہونے سے روک سکتی ہے وہ مسلم قوم اور آزاد پسند ممالک کی سائنسی ترقی، خودمختاری اور خود کفیل بننا ہے۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے تعزیتی پیغام کے آخر میں ملک کے عظیم سائنسداں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید محسن فخری زادے کے خاندان اور ایرانی قوم کو مبارک باد اور تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید فخری زادے کے قتل کا انتقام پوری طاقت سے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو سال پہلے محسن فخری زادے کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے محسن فخری زادے کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔
اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادے، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔