بائيڈن کی حکومت اپنی ذمہ داری اور نیک نیتی کو ثابت کرے: ظریف
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بائيڈن کی حکومت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی مکمل پابندی اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی اقتصادی جنگ کو روک کر اپنی نیک نیتی اور ذمہ داری کو ثابت کرنا چاہیے۔
محمد جواد ظریف نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی رو سے اپنے وعدوں کی انجام دہی کے سلسلے میں امریکہ کی اگلی حکومت کی ذمہ داری کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران نے آئي اے ای اے کی پندرہ رپورٹوں میں اپنی نیک نیتی اور وعدوں کی پابندی کو ثابت کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اگر بائيڈن حکومت سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی مکمل پابندی کر کے اور ایرانیوں کے خلاف ٹرمپ کی معاشی جنگ کو بند کر کے اپنی نیک نیتی اور ذمہ داری کو ثابت کرتی ہے تو ایران بھی ایٹمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھئے : ایٹمی معاہدے میں واپسی دشوار ہے، بائیڈن