Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران کے جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت کی

شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران کے معروف جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے والے اقدام اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم  کے بیان کے مطابق اس قسم کے اقدامات علاقائی اور عالمی روابط اور امن و آشتی کے خلاف ہیں۔

اس بیان میں دہشتگرد عناصر کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دیئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے معروف جوہری سائنسداں اورایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کردیا تھا۔

ٹیگس