ایران و ہندوستان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں پُرعزم
نئی دہلی میں ایران کے سفیر اور ہندوستان کے کیمیکل مواد اور کھاد کے وزیر نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ایران کے سفیر علی چگینی اور ہندوستان کے کھاد اور کیمیکل مواد کے وزیر سدانندا کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دئے جانے پر زور دیا گیا ہے۔
ہندوستان کے کھاد اور کیمیکل مواد کے وزیر نے ایران اور ہندوستان کی قوموں کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات کے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تعاون کی توسیع کے طریقوں پر عمل کئے جانے کی ضرور پر زور دیا۔
اس ملاقات میں درآمدات و برآمدات، حفظان صحت اور ہندوستان کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ بھی ایسے موضوعات رہے کہ جن پر فریقین نے تبادلۂ خیال کیا۔