جنرل سلیمانی کے قتل میں استعمال ہونے والے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا
ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل میں استعمال ہونے والے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی نے لبنانی نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک نہایت ذہین سفارتکار تھے۔
محمود واعظی نے جنرل سلیمانی کے قتل کے رد عمل پر ایران کی جوابی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے فوجی شعبے میں اس واقعے میں کردار ادا کرنے والے امریکی فوجی بیس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹارگٹڈ حملے نے امریکیوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر ہر قسم کے حملے کا سخت رد عمل ہوگا تا ہم جیسا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل کا رد عمل خطے سے امریکہ کا مکمل انخلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی علاقے میں خطے کے ممالک ہی کے ذریعے قیام امن اور استحکام اور غیر علاقائی ممالک کی مداخلت کا مقابلہ کرنا ہے۔