پابندیاں ختم ہو جائیں تو ایران گزشتہ صورتحال پر پلٹ سکتا ہے: عراقچی
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی روک دے گا۔
سید عباس عراقچی نے جاپان کے این ایچ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پابندیوں کے دوبارہ اٹھائے جانے کی بابت اطیمنان حاصل کرنے کے لئے ایک لحمہ بھی ضائع نہیں کرے گا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ پابندیاں اٹھا لئے جانے اور ایٹمی سمجھوتے سے ایران کو ملنے والے فوائد حاصل ہونے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایٹمی سمجھوتے پر دوبارہ پوری طرح عمل درآمد شروع کر دے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کو آسانی سے فوری طور پر روکا اور کم کیا جا سکتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ایٹمی سمجھوتے میں امریکہ کی واپسی کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ فیصلہ اسے کرنا ہے، ایران انتظار کرے گا اور دیکھے گا کہ جوبائیڈن کی حکومت کس طرح ایٹمی سمجھوتے پر عمل کرتی ہے۔