Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • رضاکارفورس بسیج کی بحری مشقیں ختم

ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کی تیسری بحری مشقیں ملک کے جنوبی ساحلی حدود میں انجام پائیں۔

دس امریکی میرین فوجیوں کی گرفتاری کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی ان مشقوں میں سات سو جہازوں اور جنگی کشتیوں نے حصہ لیا۔

شہید قاسم سلیمانی کے نام سے منسوب یہ مشقیں ایران کے جزیرہ فارسی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں انجام دی گئیں۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سیکنڈ ریجن کے کمانڈر جنرل رمضان زیر راہی نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد عوامی رضاکار فورس بسیج کی توانائیوں اور آمادگی کا جائزہ لینا تھا۔

 قابل ذکر ہے کہ جزیرہ فارسی، جنوبی ایران کا ایک سوق الجیشی جزیرہ ہے جہاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ تعینات ہے۔ بارہ جنوری دوہزار سولہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے اس علاقے کی آبی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے دس امریکی میرین فوجیوں کو گرفتار کرکے اس جزیرے میں منتقل کیا تھا۔  

ٹیگس