پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت
Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں علاقے کے تمام ملکوں کے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام ملکوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، تکفیری دہشت گرد گروہوں اور ان کی فنڈنگ کا سد باب کئے جانے پر توجہ دیں اور مختلف مذاہب و ادیان کے بے گناہ انسانوں کے خلاف ظلم و تشدد کا خاتمہ کرنے کی غرض سے خاص ملکوں کی جانب سے ان گروہوں کی حمایت و ان کی فنڈنگ کی روک تھام کرنے کی کوشش کریں۔