Jan ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان مسلمانوں کو تکفیری دہشتگردوں سے بچائے

ایران کے دینی مرکز حوزہ علمیہ قم کی انجمنِ اساتذہ نے پاکستان میں شیعہ کانکنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

حوزہ علمیہ قم کی انجمنِ اساتذہ، جامعۂ مدرسین کے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں داعش کے ہاتھوں شیعہ کانکنوں کے بے رحمانہ قتل کو انتہائی درد ناک اور افسوسناک واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کینہ پرور، جاہل اور متعصب تکفیری دہشت گرد، عالمی سامراجی طاقتوں کے خفیہ اداروں کی نگرانی اور تعاون سے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
قم کی انجمنِ اساتذہ کے بیان میں شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور قصاص کا مطالبہ کرنا غمزدہ خاندانوں کا مسلمہ حق ہے اور پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مطالبات پورے اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردوں اور تکفیری گروہوں کو مسلمانوں پر حملے سے روکنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

ٹیگس