ایران اور دیگر ملکوں کے درمیان معاملات میں امریکی رخنہ اندازی
امریکی وزارت اقتصاد نے اپنا ایک نیا اندرونی دستورالعمل جاری کر کے ایران، روس، چین، کیوبا، وینزوئیلا اور شمالی کوریا کو دشمن ممالک سے تعبیر کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت اقتصاد نے ایک بیان میں ان ممالک کو دشمن ممالک سے تعبیر کیا ہے اور وہ مواصلاتی ٹیکنالوجی کی لین دین میں رخنہ اندازی کر رہی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دستورالعمل کا مقصد، امریکہ کی قومی و معاشی سلامتی، انٹیلی جنس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی و خدمات سے متعلق لین دین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
امریکی وزارت اقتصاد نے یہ دستورالعمل امریکی صدر ٹرمپ کے، تیرہ ہزار آٹھ سو تہتر آرڈینینس کے تحت تیار کیا ہے۔
اس آرڈینینس کے تحت امریکہ کے دشمن قرار دیئے جانے والے ممالک سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کی لین دین پر پابندی کا اختیار دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت اقتصاد نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر اس سلسلے میں نئے قوانین پر عمل کیا جائے گا اور ان قوانین پر عمل کے طریقہ کار کے بارے میں فیصلہ امریکہ کی آئندہ جوبائیڈن حکومت طے کرے گی۔