Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران نے بغداد بم دھماکوں کی مذمت کی

عراق میں ایران کے سفارت خانے نے بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں بے گناہ عراقی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد میں ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان میں ان دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

بیان میں اسی طرح عراق کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے اقدامات پر حمایت کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: عراق، بغداد میں دھماکے درجنوں جاں بحق اور زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران، ہمیشہ عراق کی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا رہا ہے اور وہ ہر طرح کی ممکنہ امداد کے لئے بھی آمادہ ہے۔

بغداد میں ایران کے سفارت خانے کے بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ عراق کے سیکورٹی ادارے جلد ہی ان دہشت گردانہ اقدامات کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

 

ٹیگس