Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران، اسپیکر قالیباف نے بغداد دھماکوں کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ خود کش بم دھاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے عراقی ہم منصب محمد الحلبوسی کے نام ایک پیغام میں بغداد کے دہشت گردانہ خود کش بم دھماکوں کی مذمت کی۔

انہوں نے ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراق کے ساتھ تعاون و مدد کے لئے آمادہ ہے اور ایران کا یہ تعاون بدستور جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لئے قانونی طریقوں کے ساتھ ضروری تعاون اور ہمفکری کے لئے مکمل تیار ہے۔

بغداد کے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری خونخوار دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

یہ بھی دیکھئے: بغداد حملے میں ملوث دہشتگرد سعودی شہری تھے

 

ٹیگس