Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • بغداد حملے میں ملوث دہشتگرد سعودی شہری تھے

بغداد میں خودکش دھماکے انجام دینے والے دہشتگرد سعودی شہری تھے، یہ بات عراق کے حکومتِ قانون سیاسی دھڑے کے ترجمان بہاء الدین النوری نے کہی۔

فارس نیوز کے مطابق بہاء الدین نے اعلان کیا ہے کیا ہے کہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کرنے والے دو دہشتگرد سعودی شہری تھے۔

عراق کی رضاکارفورس الحشد الشعبی کی ذیلی ونگ حزب اللہ عراق نے بھی ایک بیان جاری کر کے یہ کہا تھا کہ یہ دو دھماکے امریکہ، غاصب صیہونی ٹولے اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کا نتیجہ تھے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں کچھ لمحوں کے فاصلے سے دو دھماکے ہوئےجس میں کم از کم بتیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:

عراق، بغداد میں دھماکے درجنوں جاں بحق اور زخمی

داعش نے بغداد خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی

بغداد میں دھماکے اور اسکے بعد کی صورتحال ویڈیوز کی زبانی

ایران نے عراقی قوم سے اظہار ہمدردی کی، کس طرح سے ہوا تھا بغداد میں خودکش حملہ

 

 

ٹیگس