Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • امن و صلح کیلئے علاقائی ممالک کا تعاون ضروری ہے : ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے چند جانبہ تعاون کو امن و صلح کیلئے ضروری قرار دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے آج  ایروان  پہنچنے پر امن و صلح کیلئے علاقائی ممالک کے چند جانبہ تعاون کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ،ایران کا پرانا اور اچھا دوست ملک ہے۔

محمدجواد ظریف نے روس اور آذربائیجان کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات علاقائی ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کیلئے سازگار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ  آج صبح ایروان پہنچے جس کے بعد وہ جارجیا اور ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ٹیگس