Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران نطنز جوہری پلانٹ میں ایک ہزار سینٹری فیوجز لگانے کے لئے تیار

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم تین مہینے سے پہلے نطنز جوہری تنصیبات میں ایک ہزار سے زیادہ آئی آر ٹو ایم سینٹری فیوج مشینیں نصب کردیں گے۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے فردو ایٹمی تنصیبات کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورینیئم کی افزودگی کے سلسلے میں آج ہمارے پاس کہنے کے لئے بہت کچھ ہے اور یورینیئم کی مکمل طور پر افزودگی مقامی سطح پر انجام پائی ہے۔

بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ ہماری بحث صرف یورینیئم کی افزودگی نہیں ہے بلکہ ریڈیو میڈیسین، ایلو کیک کی پیداوار اور آکسیجن ایٹین کے میدان میں بھی ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک اقدام کے قانون اور ملت ایران کے مفادات کے تحفظ پر پوری طرح عمل کریں گے۔ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی ایٹمی صنعت میں خوب گنجائشیں اور صلاحیتیں موجود ہیں اور اس کا گزشتہ برسوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سترہ کیلوگرام بیس فیصد یورینیئم کا ذخیرہ موجود ہے۔

ٹیگس