امریکہ کو اپنا راستہ بدلنا ہو گا: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ کے نئے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ ہے جسے اپنے راستے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ کی واپسی کی کھڑکی بند ہورہی ہے۔
ایران کے مستقل نمائندے نے متنبہ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ ترک کر دیئے گئے 2015 کے جوہری معاہدے پر واپسی اور معاشی پابندیاں ختم کرنے کے لئے جلد ہی عملی قدم اٹھانا چاہیے اور اقتصادی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہئیے۔
واضح رہے کہ بائیڈن حکومت کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران پہلے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پرعمل کرے اور پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔