Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • نطنز اور فردو میں نئی سینٹری فیوج مشینوں کی تنصیب

آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ نطنز اور فردو میں آئی آر ٹو ایم اور آئی آر سکس نئی سینٹری فیوج مشینوں کی تنصیب شروع ہو چکی ہے۔

کاظم غریب آبادی نے منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نطنز میں آئی آر ون، قسم کی سینٹری فیوج مشینوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ گنجائش کی حامل آئی آر ٹو ایم، قسم کی تین سو اڑتالیس کی تعداد کے ساتھ دو چینوں کی شکل میں سینٹری فیوج مشینوں کو نصب کر دیا گیا ہے جو یو ایف سکس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

انھوں نے فردو میں بھی آئی آر سکس، سینٹری فیوج مشینوں کی دو چینوں کی تنصیب کا کام شروع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزید جدید قسم کی سینٹری فیوج مشینوں کو نصب کیا جائے گا۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ آئی اے ای اے ابھی تصدیق شدہ سرگرمیوں میں مصروف ہے اور وہ اس سلسلے میں منصوبہ بند پیشرفت سے باخبر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور یورپی فریقوں کی جانب سے اس سمجھوتے سے متعلق وعدوں پر عمل نہ کئے جانے کے دو سال بعد ایران نے آئی اے ای اے کی نگرانی میں اپنے وعدوں سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کچھ اقدامات عمل میں لانا شروع کر دیئے ہیں۔

ٹیگس