Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی ہژمونی قائم کرنے میں ناکام رہا ہے : جنرل رحیم صفوی

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ ، خود کو عالمی طاقت کے طور پر پیش اور دنیا پر اپنی ہژمونی قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے پیر کو تہران میں "اکیسویں صدی میں جنوب مغربی ایشیا کے جئواسٹریٹجک اور جئوپولیٹک حالات" کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس میں کہا کہ امریکہ آئیڈیالوجیکل اور ثقافتی امور میں بھی دنیا کی سیاسی قیادت کرنے اور فوجی و اقتصادی برتری قائم کرنے کی اپنی کوششوں میں شکست کھاچکا ہے۔

جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے امریکہ کے کمزور اور زوال پذیر ہونے کی وجوہات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ملک افغانستان اور عراق پر لشکرکشی اور قبضہ اس بات کا باعث بنا کہ امریکہ کے اسٹریٹجک حریف چین اور روس ان حالات سے اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لئے استفادہ کریں اور یہی امر امریکی طاقت کمزور ہونے کا باعث بنا ہے۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر سید یحیی رحیم صفوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت دنیا اس بات کا مشاہدہ کررہی ہے کہ طاقت کا مرکز اب مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے کہا کہ عالمی اقتصاد میں، اقتصادی طاقت ایشیا میں واپس آجائے گی اور چین ، ہندوستان اور روس جیسے بڑے ممالک شانگھائی تعاون تنظیم کے قالب میں بھی اقتصادی ، سیکورٹی اور فوجی لحاظ سے نیٹو کے مد مقابل آجائیں گے۔

ٹیگس