Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں شرکت کو تیار

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلے گا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سفارتی راستے تک پہنچنے کے لیے یورپی یونین کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے متعلق مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت کو قبول کر لے گا۔
نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکومت نے ایران کے بارے میں سابق صدر کی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے میں واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی کی وجہ سے امریکہ عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔
ان تمام باتوں کے باوجود امریکی حکام پچھلے چند روز کے دوران بارہا یہ بات دوہراتے رہے ہیں کہ اگر ایران ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کر دے تو وہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ تمام پابندیوں کے خاتمے کے بغیر ایٹمی معاہدے پر مکمل طور سے دوبارہ عملدآمد شروع نہیں کرے گا۔

ٹیگس